جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کتے پر تشدد کرنیوالے سعودی شہری پر 30ہزار ریال جرمانہ کر دیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کتے پر تشدد کرنے والے سعودی پر 30ہزار ریال جرمانہ کردیا اور دو مقامی اخبارات میں اس کی تشہیر خود اس کے خرچ پر کرنے کا فیصلہ بھی سنا دیا۔ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہری نے کتے کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا تھا۔ ایک راہگیر نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھی۔

وزارت نے الزام ثابت ہو جانے پر مقامی شہری کو جی سی سی ممالک کے مقررہ قانون کے مطابق جرمانے او رتشہیر کی سزا کا فیصلہ کر لیا۔ طے کیا گیا ہے کہ دو مقامی اخبارات میں کتے کے ساتھ ناروا سلوک کی خبر اس کے خرچ پر شائع کی جائے گی اور اس حرکت پر اس کی مذمت بھی ہو گی۔ وزارت کے ترجمان نے انتباہ دیا کہ جو شخص بھی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کرے گا اسے مذکورہ سزا ضرور دی جائے گی۔ ایوان شاہی کی طرف سے جی سی سی ممالک کے جاری کردہ قانون کی توثیق کی جا چکی ہے۔ اباالخیل کا کہنا ہے کہ ادارہ احتساب سے مذکورہ فیصلے کی توثیق ہوتے ہی سزا پر عملدرآمد کر دیا جائے گا۔ تشہیر کی سزا فیصلے کے اجراء کے 60دن بعد دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…