جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

برف باری کی وجہ سے کار مالک کو بھاری جرمانہ بھگتنا پڑ گیا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن  (مانیٹرنگ ڈیسک) برف باری کی وجہ سے پارکنگ پرمٹ چھپ جانے کے کی وجہ سے کار مالک کو 70 پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈربی سے آئے ہوئے اولیور کلیکسٹن کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب وہ اپنی کار کو پارکنگ ایریا میں چھوڑ کر گیا مگر واپسی پر اس کی گاڑی پر پارکنگ پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے کیے جانا والے جرمانہ کا سٹکر آویزاں تھا۔

اولیو ر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ “جب میں لند ن آیا تو برف باری نہیں ہو رہی تھی ۔ لیکن کام ختم کرنے کے بعد واپسی پر برف باری کی وجہ سے میری کار کی ونڈ سکرین پر آویزاں پارکنگ پرمٹ برف کی تہہ کی وجہ سے چھپ گیا تھا۔ اگر ٹریفک وارڈن اس میری کار کی ونڈ سکرین کو صاف کرتا تو اسے پارکنگ پرمٹ ضرور دکھائی دے دیتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ اولیور کا یہ بھی کہناہے کہ اس نے پارکنگ کے لیے پہلے ہی پرمٹ لیا ہو ا ہے پھر بھی اسے جرمانہ کر دیا گیا ۔ جبکہ لندن پولیس حکام کے مطابق جب اسے جرمانہ کیا گیا اس کی گاڑی پر پرمٹ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔30 سال سے لندن میں ٹریفک وارڈن کی ذمہ داری نبھانے والے ایک آفیسر سوئی میکن ( Sue Meakin) کا کہناہے کہ “یہ ایک انوکھا اقدام ہے “۔ تاہم وہ اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ،تاہم ہم اس شہری سے خود اس سلسلے میں رابطہ کریں گے ۔ کچھ شہریوں کا کہناہے کہ اولیور کو اپنی ونڈ سکرین پر لگے پارکنگ پرمٹ کے ساتھ ہیٹر کو آن کرنا چاہیے تھا تا کہ ٹریفک وارڈن کو پارکنگ پرمٹ دکھائی دینے میں دقت نہ ہوتی ۔مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ اولیور کو 70 پاؤنڈ ز بھرنا پڑتے ہیں یا نہیں ؟ واضح رہے اولیور کلیکسٹن برطانیہ کے معروف ادارے بی بی سی کے لیے کام کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…