بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں سے نوجوان نے لاٹری جیت لی

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے کی ریاست ورجینیا کے ایک نوجوان نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروں کو لاٹری میں استعمال کیا اور چار لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی جو پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ ورجینیا کے رہائشی وکٹر ایملے کو خواب میں 3-10-17-26-32 نمبر دکھائی دیئے اور وہ بیدار ہونے پر بھی یاد رہے۔ اس نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا۔

انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹر پروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔ اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبروں کے چار ٹکٹ لیے اور ہر لاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں 13 جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہو گئی اور مجموعی طور پر انہوں نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کی رقم بنتی ہے۔ رقم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹرایملے نے بتایا کہ وہ اس رقم سے سرمایہ کاری کریں گے۔ دوسری جانب اس لاٹری کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا تناسب 278,256 میں سے ایک ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…