بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں کہ چپس کے پیکٹ میں اتنی ہواکیوں بھری ہوتی ہے؟

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر دیکھا ہو گا کہ چپس کے پیکٹ میں ہوا بھری ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ چپس کے پیکٹ میں اتنی خالی جگہ رکھنے کی ایک خاص وجہ ہے۔ ویسے اوپر سے یہ جتنا خالی ہوتا ہے، لگتا تو یہی ہے کہ وہاں ہوا بھری ہوئی ہے۔زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ پیکٹ میں ہوا اس لیے بھری جاتی ہے کہ چپس زیادہ لگے، تاہم ایسا بالکل نہیں ہے،ایک رپورٹ کے مطابق اصل میں چِپس کے پیکٹس میں ہوا نہیں بلکہ نائیٹروجن گیس ہوتی ہے۔

جس کی وجہ پیکٹ میں موجود چپس کی تازگی کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا ہے کیونکہ آکسیجن تلے ہوئے چپس کو غیر خستہ بنا کر ان کا کُرکرا پن بھی ختم کر دیتی ہے۔ اسی وجہ سے چپس کے پیکٹس میں نائیٹروجن رکھی جاتی ہے تا کہ وہ قدرتی ہوا کی جگہ لے سکے کیوں کہ یہ غذائی اشیاء پر اثر انداز نہیں ہوتی اور اس طرح آلو کے چِپس کی تازگی اور ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔

تاہم ہم جب بھی چِپس کے پیکٹ کو کھولتے ہیں تو اندر سے بہت کم مقدار میں چِپس نکلتے ہیں اور زیادہ تر ہوا بھری ہوتی ہے؟ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی سب سے اہم وجہ چپس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے دوران اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ جائے، اس لیے اس پیکٹ میں ہوا بھری جاتی ہے، جس کی بدولت چپس ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…