جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں رکشہ چلانے کی اجازت نہیں دی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ  (مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں رکشا چلانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جدہ کے مختلف علاقوں میں رکشا کی تصاویر جو سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں وہ2015 کی ہیں ۔ عکاظ اخبار نے ٹریفک پولیس کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک سرمایہ کار نے 5 رکشا درآمد کئے تھے جس کا مقصد تھا کہ انہیں سیاحتی مقامات پر تفریح کےلئے استعمال کیا جائے ۔

ایک سرمایہ کار نے رکشا کو بطور ذرائع نقل و حمل کے لئے درآمد کیا تھا جس نے 5 رکشا درآمد کئے مگر اسے اس بات کی اجازت نہیں ملی کہ وہ شہر کے سڑکوں پر رکشا استعمال کرے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رکشا چلانے کےلئے باقاعدہ لائسنس کے اجراءکے لئے متعدد اداروں کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مملکت کا ماحول اور مطلوبہ معیار رکشا چلانے کی اجازت نہیں دیتا ۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے سے رکشا کی تصاویر پھیلی ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ جدہ میں سواری کے لئے رکشا متعارف کروایا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…