پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قزاقستان میں مقابلہ حسن میں شامل لڑکی اچانک’لڑکا‘ بن گئی

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  قزاقستان میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی لڑکی اچانک ’ لڑکا ‘نکل آئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان میں اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ ایلی ڈیا گیلو نامی شخص نے اپنی جنس کو چھپاتے ہوئے لڑکیوں کے مقابلہ حسن میں شرکت کی اور حیران کن طور پر کسی کو بھی اس کی حقیقت بارے تب تک پتا نہ چلا جب تک اس نے خود اپنی اصلیت سے پردہ نہ اٹھایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلہ حسن کی دوڑ میں شامل اس ’نوسرباز‘ کاتعلق قزاقستان کے شہر’الماتا‘ سے ہے اور اس نے فرضی نام ’ارینا الییفا‘ کے طورپر خود کو مقابلہ حسن میں شامل کرایا اور اپنی تصاویر اس مقابلے میں شرکت کے لیے مقابلہ کرانے والی کمیٹی کو ارسال کی تھیں۔ اس شخص نے خود ہی مقابلے کے آخر میں میڈیا کے سامنے اپنا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔اس کے بعد مقابلے کی منتظم کمیٹی نے اس کا نام مقابلے کی فہرست سے نکال دیاتھا۔ 22 سالہ ایلی ڈیا گیلو نے کہا کہ میں ہمیشہ قدرتی حسن کا معترف رہا ہوں،مصنوعی حسن اور بناؤ سنگھار کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔خیا ل رہے کہ اس مقابلہ حسن میں چار ہزار دوشیزاؤں نے حصہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…