اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

شکاری خود سمندری ’بگلے ‘کا شکار ہو گیا

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

میری لینڈ  (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے صنعتی علاقے ایسٹون میں 90 فٹ کی اونچائی سے گرنے والے مردہ بگلے نے شکاری کو ہسپتال پہنچا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مری لینڈ کے علاقے ایسٹون میں کینڈین ” بگلے ” کی وجہ سے 51 سالہ شکار ی رابرٹ ملہیمر (Robert Meilhammer) کو سر میں شدید چوٹیں آئیں ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رابرٹ اور سکے شکاری دوست بگلوں کے شکار کے لیے اس علاقے میں موجود تھے۔

میری لینڈ نچرل ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق ایسٹون میں شکاری گروپ کا نشانہ بننے والابگلا 90 فٹ کی اونچائی سے سیدھا رابرٹ کے سر پر آلگا جس کی وجہ رابرٹ موقع پر ہی بے ہو ش ہو گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ وزن ہونے کے وجہ سے رابرٹ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ۔جس کے بعد رابرٹ کو ایمبولینس کے ذریعے ایسٹون ائر پورٹ لے جایاگیا ، جہاں سے علاج کے لیے بالٹی مور روانہ کر دیا گیا ۔

جہاں ڈاکٹروں کے مطابق رابرٹ کی صحت بہتر ہے ۔ میری لینڈ نیچرل ریسورس ترجمان کینڈی تھامس نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ بگلوں کے گرنے کی وجہ سے کافی مشکل پیش آتی ہے کیونکہ وزن اور حجم میں بڑا ہونے کی وجہ سے سے کسی پر گرنے سے شدید چوٹیں آسکتیں ہیں ۔اسلیے شہری شکار کے لیے مختص علاقوں میں اس چیز کا خاص خیال رکھیں ۔ماہرین کے مطابق ان بگلوں کا وزن 10 سے 12 ایل بی ایس تک ہو سکتاہے ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…