منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ میں دس سال پہلے گم ہونے والی پالتو کتیا مالک کے پاس پہنچ گئی

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپالو (مانیٹرنگ ڈیسک)  پینسلوینیا میں مقیم خاندان کی “ایبی” نامی پالتو کتیا دس سال بعد گھر لوٹ آئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیبرا شیورویلڈ کی کتیا “ایبی “(Abby) دس سال پہلے گھر سے غائب ہو گئی تھی ۔ انہوں نے ایبی کی بڑی تلاش کی مگر وہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے ۔ وائلڈ لائف ریسکیو ذرائع نے بھی اس کی تلاش کی مگر ہر طرف سے ناکامی ہی ملی ۔

ڈیبرا شیورویلڈ کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے اس کے ساتھ مائیکرو چپ بھی نصب کی تھی تاکہ گم ہونے کی صورت میں اسے تلاش کیا جاسکے مگر چپ ہونے کے باوجود وہ اس کو ٹریک نہ کر سکے ۔ چپ سے ٹریک نہ ہونے کے بعد انہوں نے آخر کار اس کی تلاش ختم کر دی ۔ تاہم گزشتہ روز گھر سے دس میل دور اس کی چپ کے سگنلز آنے شروع ہو گئے ۔ سگنلز ملتے ہی مالکن نے مقامی جانوروں کے تحٖفظ کرنے والے محکمے سے رجوع کیا جس نے تھوڑی ہی دیر بعد ایبی کو تلاش کر لیا ۔

ایبی کی مالکن مس شیورویلڈ کا کہناہے کہ” اس کی کتیا موت کے منہ سے واپس سے آئی ہے “۔ کتیا ایبی دیکھنے میں بالکل صحت مند دکھائی دے رہی ہے ۔تاہم اس کے دس سال تک کہ ٹھکانے کا پتہ نہیں چلا سکا۔مس شیورویلڈ نے ایبی کی واپسی کے اپنے تمام رشتہ داروں کو دعوت دینے کا پروگرام بنا یا ہے اور ان کا کہناہے کہ وہ ایبی کو واپسی کی خؤشی میں خوش آمدید کہیں گے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…