برن (مانیٹرنگ ڈیسک) سویٹزرلینڈ کی یونیورسٹی نے مقامی الپائن آرٹ کو فروغ دینے کے لیے گانے کی ایک صنف یوڈلنگ (yodelling ) میں ڈگری پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جی ہاں یوڈلنگ کی صنف کواگر آپ نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہیں کہ اس میں کوئی لفظ نہیں ہوتا بلکہ اس میں زبان کو اوپر نیچے کرنے اور گھومنے سے جو موسیقی کی شکل بنتی ہے اسی کو مقامی زبان میں گانا کہا جاتا ہے اور سویٹزرلیںڈ سمیت متعدد ممالک میں اسے سنا بھی جاتاہے ۔
موسیقی کی اونچ نیچ کے ساتھ زبان کی اونچ نیچ سے جو گانا بنتا ہے وہی یوڈلنگ کہلاتا ہے ۔ یونیورسٹی آف لیوسیرن یونیورسٹی آف اپلائڈ سائسنس اینڈ آرٹس “لوئسا (LUASA) نے اس سلسلے میں دو سالہ ماسٹرزاور تین بیچلرز پروگرام کے آغاز کر دیا ہے اور 2018-19 سے سیشن شروع کرنے کا باقاعدہ سرکو لر جاری کر دیاہے ۔ موسیقی کے اس سلسلے کی ابتداء سویٹزر لینڈ کے پہاڑی علاقوں میں ایک دوسرے کو پیغام رسانی اور بات چیت کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔مگر اس بات چیت کے طریقہ کو بعد میں سوئس موسیقاروں نے اپنا لیا اور اس کو ایک نئی شکل دے کر ٹی وی پر پیش کر دیا جو بعد ازاں خاصا مشہور ہوا۔لوسا یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اس موسیقی میں ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈگری کورسز زیوریخ میں معروف ترین یوڈلنگ کے ماہر نجدا راس( Nadja Räss) کروائیں گے۔ موسیقی کا کورس ان چیزوں پر مشتمل ہوگا ۔ کہ یوڈلنگ اصل میں ہے کیا ؟ ۔اس میں ووکل ٹیکنیکس اور ٹائم کے ساتھ اس میں کیا کیا تبدیلیاں آئی ہیں ۔ ۔ یوڈلنگ کی تاریخ اور تھیوری ،بزنس ماڈیولز۔ نوٹ : – اس پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طالب علم 28 فروری سے لوسا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔