اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے انسانی تہذیب کے اوائل میں انسانوں کے غاروں میں رہنے کا ذکر تو سنا ہو گا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ چین میں ایک ایسا شہر بھی آباد ہے جہاں لوگ زمین کے نیچے رہتے ہیں یعنی زیر زمین گھر بنا کر رہتے ہیں۔ اس شہر سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ چار ہزار سال قبل بسایا گیا اور اس میں لوگ ابتک آباد ہیں۔ یہ شہر جس وقت دنیا میں تانبا دریافت ہوا
اس وقت چین کے صوبے ہینان میں آباد کیا گیا تھا جس کا نام سن مین ژیا ہے۔ اس شہر میں 10ہزار کے لگ بھگ گھر موجود ہیں اور وہاں اب بھی 3ہزار سے زائد لوگ رہائش پذیر ہیں ۔ چین میں اس شہر کے علاوہ بھی کئی گائوں ایسے موجود ہیں جو زیر زمین پائے جاتے ہیں ۔ چین میں زیر زمین آبادیوں کی تاریخ چار ہزار سال قدیم ہے ۔ یہ شہر دنیا بھر میں چین کا سب سے پراسرار شہر مانا جاتا ہے۔