بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بنوں میں 37 بچوں کا باپ چوتھی شادی کا خواہشمند

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کے 65 سالہ گلزار خان نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 35 بچوں کے باپ سردار جان محمد خلجی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جن کے ہاں حال ہی میں 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ گلزار خان نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں جن سے ان کے پہلے ہی 36 بچے تھے۔ ان میں 12 لڑکے اور 24 لڑکیاں شامل ہیں تاہم اب ایک اور بیٹے کی پیدائش نے یہ تعداد 37 تک پہنچا دی ہے۔دوسری جانب موصوف

چوتھی شادی کر کے مزید بچوں کی پیدائش کے بھی خواہش مند ہیں۔ گلزار خان کا تعلق فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان سے ہے جہاں ہونے والے فوجی آپریشن کی وجہ سے وہ بیوی بچوں سمیت بنوں کے علاقے ملتانی لنڈیاک میں آ کر مقیم ہوئے۔گلزار خان کو خاندان کی کفالت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور انہیں گھر کے خرچے

کے لیے وقتاً فوقتاً اراضی بیچ کر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔ گلزار خان کے مطابق مجھے چوتھی شادی کا شوق ہے لیکن مہنگائی بہت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بچوں کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرے تو وہ چوتھی شادی کر سکتے ہیں اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…