اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بزنس کلاس میں آرام دہ اور پر تعیش سفر کرنا اکثر لوگوںکیلئے ایسا خواب ثابت ہوتا ہے جو عمر بھر پورا نہیں ہوتا، لیکن آسٹریلوی لڑکے زیک جارج کو دیکھئے یہ ہر ماہ دو بار بزنس کلاس میں سفر کرتا ہے
وہ بھی بالکل مفت ۔ زیک کا کہنا ہے کہ ” میں 13 سال کی عمر سے برسبن اور سڈنی کے درمیان باقاعدگی سے پرواز کر رہا ہوں۔جب یہ سفر میرے لیے بہت مہنگا ثابت ہونے لگا تو میں سوچنے لگا کہ اس کا کوئی حل ہونا چاہیے۔ مجھے پتہ چلا کہ ایئرلائنوں کے لائلٹی پروگرام اور فریکونٹ فلائر پوائنٹ جمع کر کے مفت سفر کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔ میرے اور میرے والدین کے نام پر کل دس کریڈٹ کارڈ تھے جنہیں میں نے فریکونٹ فلائر پوائنٹ جمع کرنے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ اس کیلئے آپ کو ایئر لائنوں کے زیادہ سے زیادہ ریوارڈ پروگراموں کیلئے سائن اپ کرنا پڑتا ہے اور ہر پرموشن سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔میرے پاس ہر سال تقریباً20 لاکھ فریکونٹ فلائر پوائنٹ جمع ہو جاتے ہیں ۔ ڈسکاؤنٹ پوائنٹ خریدنا ایک اور ایسا طریقہ جس سے اکثر لوگ ناواقف ہوتے ہیں۔ بس آپ ان باتوں کو دھیان میں رکھیں تو بزنس کلاس کا مفت سفر ہرگز کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔“