اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی ایک جیسے قد کے باوجود منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ایک قدر مشترک ہے کہ ان تصاویر میں پرنس چارلس کا قد ہر مرتبہ ڈیانا سے بڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک شخص نے اس غلطی کی طرف اشارہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا دونوں کا قد 5 فٹ 10 انچ ہے تاہم دونوں کی زیادہ تر تصاویر میں شہزادہ چارلس
کا ہی قد بڑا دکھایا گیا ہے۔ اس بات نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ کیا پرنس چارلس اس بات کا اہتمام کرتے تھے کہ ان کا قد ہر تصویر میں بڑا نظر آئے؟ کیا چارلس اس مقصد کیلئے ہائی ہیلز استعمال کرتے تھے؟۔اس کے علاوہ بعض منچلوں نے تو اسے خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے صنفی تعصب سے منسوب کیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ بکنگھم پیلس کی چھوٹی سوچ کا شاخسانہ ہے کہ عورت مرد کے مقابلے میں پست قد کی حامل ہو۔