اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تعلیمات کے مطابق روح حکم ربی ہے جو اس وقت تک جسم میں موجود رہتی ہے جب تک رب تعالیٰ کا حکم ہو۔ روح کی حقیقت جاننے کیلئے سائنسدانوں کی کئی ٹیموں نے مختلف ادوار میں مختلف تجربات کئے مگر ان میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔سائنسدان روح کی ہیئت اور اس کی ساخت سے متعلق تحقیق اور تجربات میں بہرحال اب بھی مشغول ہیں جس کا ثبوت چین میں سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ایک تجربہ ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک شیئر
کی جا رہی ہے۔ چینی سائنسدانوں نے ایک خاتون کے جسم سے نکلتی ہوئی روح کے مناظر ویڈیو کیمرے میں فلمانے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ اس چینی خاتون کے جسم سے نکلتی روح کی یہ ویڈیو اب تک کروڑوں بار سوشل میڈیا پر دیکھی جا چکی ہے۔چینی سائنسدانوں نے اس عورت کو چند لمحے کیلئے موت کی وادی میں دھکیل کر اس کے جسم سے روح کے جدا ہونے اور اس کو فلمانے کی کوشش کی۔ چینی سائنسدانوں کے اس میں کس حد تک صداقت ہے ۔۔آپ بھی ملاحظہ کریں!