اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کتوں کی وفاداری بہت مشہور ہےاور یہی وجہ ہے کہ نوکیلے دانت رکھنے والے اس جانور کو انسانی زندگی میں جگہ مل پائی۔ گھروں ، ریوڑوں کی حفاظت کیلئے کتوں کا استعمال صدیوں سے جاری ہے اور اس جدید دور میں ائیرپورٹس اور دیگر اہم مقامات کی حفاظت کیلئے بھی کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ان میں پائی جانے والی خصوصیات اور انسان دوست خصلتوں کی وجہ سے ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ تھائی لینـڈ میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں آوارہ کتوں کو
کھانا کھلانے والی خاتون سے اظہار تشکر اور محبت کے جذبات کے اظہار کیلئے ایک آوارہ کتا روز اسے تحفہ لا کر دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ہرروز آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ٹواپلو نامی کتا ہر روز اس کے لیے تحفے لاتا ہے۔ ٹواپلو ہرروز منہ میں رکھے پتے اور کاغذ کے ٹکڑے تحفے کے طور پر لاتا ہے۔ٹواپلو کی کھانا کھلانے والی عورت کو تحفہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔