بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ‘‘

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت حج اور عمرے کیلئے آئے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، حرم کے گرد دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے بعد سعودی حکومت کی توجہ تعمیرات کی جانب مبذول ہیں،

مکہ میں حرم کے ادگرد حج اور عمرہ زائرین کیلئے جدید سہولیات سے مزین تعمرات جاری ہیں، پہلے کلاک ٹاور اور جبل عمر کے چالیس ٹاور اور ابراج قدائی کمپلیکس بھی جلد مکمل ہونے والا ہے۔ابراج قدائی کمپلیکس دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہے اور حرم مکہ سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر بنایا جا رہا ہے، اس پر لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر آئی ہے، پینتالیس منزلہ عمارت میں دس ہزارکمرے، چار ہیلی پیڈ اور ستر ریسٹورانٹ شامل ہیں۔ہوٹل کی تعمیر کے لیے رقم سعودی وزیر خزانہ نے فراہم کی جبکہ اس کا ڈیزائن بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے، ہوٹل اتنا بڑا ہے کہ یہاں سے شہر کے دوسرے علاقے اور قصبے چھوٹے دکھائی دیں گے۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ہوٹل دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق سعودیہ عرب کی معیشت کا دارو مدار میں تیل پر تھا، جس کو شاہ سلمان کی معاشی اصلاحات نے تبدیل کرکے تعمیرات اور مذہبی سیاحت کی جانب سے مبذول کیا ہے۔ہر سال عمرے اور حج سے سعودیہ عرب کو بارہ ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…