ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آج سے پہلے آپ صرف آب زم زم کو پینے کیلئے ہی استعمال کرتے ہونگے مگر اس کے بارے میں کیا نیا فتویٰ آگیا ہے ؟ اب اس مقدس پانی سے کیا کام کیا جا سکے گا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولالمپور(این این آئی)زم زم کے پانی کو اب تک صرف پینے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، ملائیشیا کے ایک مصور اور آرٹسٹ نے مقدس پانی کو اپنے فن کے فروغ کے لیے پہلی بار استعمال کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ملائیشین فن کار عبدالحلیم بن عمرنے اپنے فن مصوری اور خطاطی کے لیے زمزم کے استعمال کا شرعی جواز معلوم کیا۔ علماء نے بتایا کہ زمزم کو خطاطی اور مقدس مقامات کی پینٹنگ کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنے دست ہنر سے زمزم سے تیار کردہ روشنائی سے خانہ کعبہ، غلاف کعبہ، ملتزم، مسجد نبوی اور دیگر ان گنت مقدس مقامات کی دلفریب پینٹنگز تیار کی جن کا چار دانگ عالم میں چرچا ہے۔ عبدالحلیم بن عمر نے بتایا کہ اس نے یہ کام پانچ سال قبل شروع کیا۔ زمزم کو پینٹنگز کے لیے استعمال میں لانے سے قبل مقامی علماء سے فتویٰ حاصل کیا۔ علماء نے اسے جائز قرار دیا۔ اس کے بعد بن عمر نے زمزم سے مقدس مقامات کی مصوری اور خطاطی شروع کی۔ اس نے اپنی تیار کردہ دلفریب پینٹنگز ملائیشیا مسجد قبا کے باہر عام لوگوں کے سامنے پیش کیں جنہیں غیرمعمولی حد تک پسند کیاگیا۔عبدالحلیم بن عمر نے کہا کہ میں جب بھی زم زم سے کسی پینٹنگ پر کچھ لکھتا ہوں تو اللہ کا نام بار بار لیتا ہوں۔ میں نے ایک پینٹنگ میں لفظ ’اللہ‘ جلالہ کو 40 لاکھ بار لکھا اور اس پینٹنگ کو ملک بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ملائیشین آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ اس کا اگلا ہدف زم زم سے قرآن پاک لکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں خانہ کعبہ کو بیت الحرام سے براہ راست سامنے دیکھ کر زمزم سے اس کی پینٹنگ بناؤں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…