واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برکلے میں خواتین کے لیے دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح کردیاگیا، میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد کی سربراہ ربیعہ کیببل نے کہاکہ وہ اپنی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خواتین کے ساتھ الگ نماز پڑھتے ہوئے امام کو نہ دیکھ پاتی تھیں ۔ اس لیے انہوں نے ایک نئی مسجد قائم کی جہاں مردوں اور خواتین کو ایک ہی جگہ عبادت کرنے کی اجازت ہے۔اس مسجد کا نام
قلب مریم ہے ۔ جس کا مطلب ہے مریم کا دل، اس مسجد کی بانی ربیعہ کا کہنا تھا کہ اس نام کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ حضرت عیسیٰ کی والدہ مریم، عیسائیت اور اسلام دونوں کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔مصری نژاد حسام موسیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گیارہ سال قبل اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد مسجد جانا چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو برکلے کی مسجد میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ اسے ایک نیا ماڈل دکھانے کے لیے، جو اسے یہ دکھا سکے کہ آپ ایک ایسی جگہ ا ور ایک ایسے ماحول میں جہاںسب برابر ہیں، اپنے مذہبی ورثے کو بھی برقرارر کھ سکتے ہیں اور اورپنے مذہبی ثقافت کو بھی ۔