جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ایشیا کے پانچ خوبصورت ترین مقامات

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مختلف مقامات پر واقع خوبصورت اور دلفریب شہر اپنی خوبصورتی کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لاتے ہیں۔ان مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتےہیں اور اس وقت اور یادوں کواپنے ماضی میں یادگار بنا کر ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیتے ہیں ۔

کاشغر: چین میں مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ کا شہر کاشغر بہت قدیم ہے۔ شاہراہ ریشم کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اسے بہت اہمیت حاصل رہی۔ یہاں اویغور قوم آبادہے جس کے ثقافتی رنگ نرالے ہیں۔ یہ شہر قدیم اور جدید کا حسین امتزاج ہے۔ چین میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کے ثمرات اس شہر تک بھی پہنچے ہیں۔ تاہم اس علاقے میں گزربسر کے روایتی انداز اب بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہاں ہر ہفتے جانوروں کی ایک

kashghar

منڈی لگتی ہے جس میں شہر اور اردگرد کے لوگ گہری دلچسپی لیتے ہیں اور خوب خرید و فروخت ہوتی ہے۔ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے جن افراد کو روایتی طرز زندگی کو قریب سے دیکھنے کا شوق چراتا ہے وہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ یہ شہر پاکستان کی سرحد سے زیادہ دور واقع نہیں۔ اس کی آبادی پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ یہ شہر دو ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم ہے۔ یہاں کا موسم بھی خوشگوار ہے۔جون اور جولائی میں بھی اوسط درجہ حرارت 30 سے 32 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

سیم ریاپ:کہاں جاتا ہے کہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ دیکھنا ہے تو آپ یہاں آئیں۔ دراصل ایک قدیم شہر کی سیر کے لیے یہاں آنا پڑتا ہے۔ اس قدیم شہر میں خوبصورت اور فن تعمیر کی معراج کو چھونے والی عمارتوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک انگکو واٹ کا مندر ہے جو بڑی تعداد میں سیاحوں کو یہاں آنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس کی عمارت بہت دلکش ہے۔ جب سورج یہاں طلوع ہوتا ہے تو عمارتوں پر پڑنے والی روشنی سحر طاری کردیتی ہے۔

Angkor-Wat-temple

 

ساپا:یہ ویت نام کے شمال میں واقع ایک گاؤں ہے۔ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور بہت سرسبزوشاداب ہے۔ سیاحوں نے حال ہی میں یہاں کا رخ کرنا شروع کیا ہے۔ یہاں کی خوبصورتی کی ایک بڑی وجہ پہاڑوں کی ڈھلوانوں پر چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں پر موجود کھیت ہی جن سے پہاڑ وں کا منظر انتہائی دلکش ہو جاتا ہے۔

 

وادی ہنزہ :پاکستان میں اس جنت نما وادی ست کون واقف نہیں۔ اس کی خوبصورتی کے چرچے تو دنیا بھر میں ہیں اسی لیے پاکستانی ہوں یا غیرملکی وہ یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔ یہ سرسبزوشاداب ہے اور موسم گرما میں یہاں کا موسم انتہائی خوش گوار ہوتا ہے۔ دریائے ہنزہ او ر پہاڑوں کی چوٹیاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔ یہاں ایسے پھل کثرت سے پیدا ہوتے ہیں جو سرد علاقوں کا خاصا ہیں۔ اگر کسی نے فطرت کے نظاروں کا لطف اٹھانا ہے تو وہ یہاں ضرور آئے۔

hunza valley

وارناسی:یہ بھارت کا قدیم شہر ہے اور ہندومت میں اسے خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ یہاں کی آبادی 12 لاک کے قریب ہے۔ اس شہر میں 200 کے قریب اہم مندر ہیں جن کا تعلق ہندو اور جین مت سے ہے۔ان میں وشواناتھ مندر، درگا مندر، نیو وشواناتھ مندر اور بھارت ماتا مندر شامل ہیں۔ تاریخی عمارات اور ہندوؤں کی مذہبی رسومات میں دلچسپی رکھنے والے افراد یہاں کثرت سے آتے ہیں۔

varnasi city

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…