اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کے مطابق انسان کے مرنے کے بعد اس کا دماغ دس منٹ سے زیادہ دیر تک کام کرتا رہتا ہے۔ اس دوران دماغ بالکل اس حالت میں ہوتا ہے جیسے وہ گہری نیند کی حالت میں ہو۔ نئی تحقیق طبی دنیا میں مزید تجربات میں
مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جب دل کی دھڑکن بند ہوتی ہے جبکہ گزشتہ سال آنیوالی دو سٹڈیز میں انکشاف کیا گیا کہ انسان کے مرنے کے بعد اس سے کچھ جینز ایک دن تک کام کرتے رہتے ہیں۔