اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ہر ملک کسی نہ کسی دوسرے ملک یا قوم کا غلام رہا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سارک رکن جنوبی ایشیا کا ملک بھوٹان جہاں کبھی بھی کسی نے قبضہ نہیں کیا اور یہ اپنی تاریخ کے زیادہ تر سالوں میں آزاد رہا ہے۔مسلمانوں کے عروج کے دور میں بھی اس نے اپنی آزاد شناخت برقرار رکھی حالانکہ مسلمانوں نے برصغیر پاک و ہند پر کئی صدیوں تک حکومت کی
بعد میں انگریزوں نے بھی اسے غیر اہم سمجھا اور 1910میں بھوٹان اور برطانوی راج میں معاہدے کے تحت اس کی سیاسی آزادی کو برقرار رکھا گیا ۔1949ءمیں بھوٹان نے بھارت سےمعاہدہ دوستی کرتے ہوئے بھارت کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ اس کےامور خارجہ کے لئے پالیسی بنائے،اس معاہدے کا2007ءمیں دوبارہ جائزہ لیا گیا اور امور خارجہ سے متعلق معاہدے کی شق کو اس سے نکال دیا گیا۔