ایمسٹر ڈیم (آئی این پی)ہالینڈ کی پارلیمان نے گانجے یا بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کے حوالے سے ایک نئے مسودے کی منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ کی پارلیمان نے گانجے یا بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کے حوالے سے ایک نئے مسودے کی منظوری دیدی ہے ۔ اس سے قبل ہالینڈ میں گانجے کے استعمال پر پابندی نہیں ہے تاہم بھنگ کی کاشت یا منشیات کی تیاری قانونا جرم تھی
پارلیمان کے ایوان زیریں میں 77 ارکان نے بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کے حق میں جبکہ 72 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ ہالینڈ میں گانجے کے استعمال پر پابندی نہیں ہے تاہم بھنگ کی کاشت یا منشیات کی تیاری قانونا جرم ہے۔ پارلیمان سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ سینیٹ میں پش کر دیا گیا ہے جہاں 15 مارچ کو اس پر ووٹنگ متوقع ہے۔