ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صرف 18 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے یونیورسٹی میں پروفیسر تعینات ہونے والا ذہین ترین طالبعلم!!

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)عموماً 18 سال کی عمر میں طالب علم کالجوں اور جامعات کا رخ کرتے ہیں لیکن ہانگ کانگ کا ذہین ترین نوجوان مارچ تیان بوئی دیہار کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔18 سالہ مارچ تیان بوئی دیہار کے والدین کا تعلق انڈونیشیا سے تھا لیکن انہوں نے بہت عرصہ قبل ہانگ کانگ میں سکونت اختیار کرلی تھی ۔ اگرچہ تیان خود کو

غیرمعمولی طور پر ذہین نہیں سمجھتے اور بقول ان کے وہ زیادہ محنت بھی نہیں کرتے۔ تاہم 2007 میں انہوں نے صرف 9 سال کی عمر میں اے لیولز(جی سی ای) پاس کیا تھا اور جس میں انہوں نے ریاضی کے دو پرچوں میں اے گریڈ حاصل کیا تھا۔ عموماً اس امتحان میں شریک طلبہ کی عمر 16 سے 17 برس ہوتی ہے۔تیان نے اس کے بعد ہانگ کانگ کی بیپٹسٹ یونیورسٹی سے 5 سال کا کورس 4 سال میں ہی مکمل کرلیا لیکن وہ یونیورسٹی کے تدریسی عمل اور معیار سے مطمئن نہیں تھے، اس کے بعد وہ امریکا گئے اور وہاں سے انہوں نے پی ایچ ڈی کی اور اب وہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس میں معاون پروفیسر مقرر ہوئے ہیں جو دنیا کی دسویں اہم ترین جامعات میں شامل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے بھائی صرف 14 برس کی عمر میں آکسفورڈ میں واقع ریاضی کے مرکز میں داخل ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…