قاہرہ(این این آئی)مصر میں سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع شہراکتوبرسٹی میں مصری اور شامی نوجوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر قابو پا لیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک مصری نوجوان شہر میں واقع مٹھائی کی دکان پر خاص قسم کی شامی پیسٹری کنافہ خریدنے آیا۔ تاہم قیمت کے حوالے سے مصری نوجوان کی دکان کے شامی مالک سے تلخ کلامی ہو گئی اور
آخرکار مالک نے مذکورہ نوجوان کو پیسٹری فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ نتیجے میں مصری نوجوان نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا۔اْدھر علاقے میں دیگر دکانوں کے شامی مالکان بھی اپنے ساتھی کی حمایت میں پہنچ گئے۔ اس کے بعد شدید قسم کی مار پٹائی شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں دکان کی چیزیں توڑ پھوڑ دی گئیں اور دونوں جانب کے کئی افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر کے دکانوں کا گھیراؤ کر لیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ مصری شہراکتوبر سِٹی میں شامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے جو مٹھائیوں ، بیکری ، کپڑے ، ریستوران اور تیار کھانوں کے کاروبار سے وابستہ ہیںمصر میں سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع شہراکتوبرسٹی میں مصری اور شامی نوجوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر قابو پا لیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک مصری نوجوان شہر میں واقع مٹھائی کی دکان پر خاص قسم کی شامی پیسٹری کنافہ خریدنے آیا۔ تاہم قیمت کے حوالے سے مصری نوجوان کی دکان کے شامی مالک سے تلخ کلامی ہو گئی