منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یہ بچہ روزانہ 40 سگریٹ پیتا تھا، اب یہ کس حال میں ہے؟

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اردی ریازل نامی یہ بچہ چین اسموکر (کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے والا) بن چکا تھا اور انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ روزانہ 40 سگریٹس پیتا ہے۔اس وقت بچے کے والدین نے اس عادت کے بارے میں کہا تھا ‘اگر اسے سگریٹ نہ ملے تو وہ غصہ کرتے ہوئے چیخنے لگتا ہے اور اپنا سر دیوار سے مارنے لگتا ہے، وہ خود کو سست اور بیمار محسوس کرنے لگتا ہے’۔والدین کا خیال تھا کہ یہ بچہ سگریٹ پیتا ہے تو کیا ہوا دیکھنے میں تو صحت مند ہے۔
مگر یہ خبریں اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انڈونیشین حکومت نے اسے بحالی نو کے پروگرام کا حصہ بنا دیا تاکہ وہ اس بری عادت سے نجات پاسکے۔درحقیقت ردعمل اتنا شدید تھا کہ اردی کے ساتھ ساتھ حکومت نے انڈونیشیا بھر میں بچوں کی تمباکو نوشی کے خلاف مہم شروع کردی۔خوش قسمتی سے بحالی نو کے پروگرام کے نتیجے میں وہ بچہ تمباکو نوشی تو ترک کرنے کے لیے تیار ہوگیا مگر اس نے ایک اور بری لت کو اپنا لیا۔وہ جنک فوڈ کا شوقین ہوگیا اور چھ سال کی عمر میں اس کا وزن حد سے زیادہ بڑھ گیا، جس کے بعد اس کے والدین کو اپنے بیٹے کی صحت کا خیال آیا اور انہوں نے ماہر غذائیت سے رجوع کرکے اس کی غذائی عادات کو بدلنا شروع کیا۔
اب 8 سال کی عمر میں وہ دو بری عادتوں سے جان چھڑا چکا ہے اور اس نے عزم کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی سگریٹ اور جنک فوڈ کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔اگرچہ یہ کہانی ایک دل شکن خبر سے شروع ہوئی مگر اس بچے نے ثابت کیا کہ ہر کوئی عزم اور معاونت کے ذریعے اپنی صحت کے لیے نقصان دہ عادات سے نجات پاسکتا ہے۔

5873c17622a11

5873c1765b50d

5873c17624954-1

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…