منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم علاقے میں95سالہ عورت کی 90سالہ شخص سے شادی،حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھاکے علاقے جھاوریاں کے گائوں خنجرکے ایک معمررہائشی 90سالہ بابافرید نے 95سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔ایک مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بابافرید نے اپنی شادی کے بارے میں بتایاکہ اس کی اہلیہ حیاتاں بی بی عمرمیں پانچ سال مجھ سے بڑی ہے اورہم دونوں رشتہ دارجبکہ بچپن سے ہی ایک د وسرے سے محبت کرتے تھے

ہم ایک ساتھ زندگی گزارنے کے وعدے کئے تھے لیکن حیاتاں کے گھروالوں نے اس کی شادی دوسری جگہ کرلی کیونکہ اس کے گھروالے مجھے پسند نہیں کرتے تھے ۔انہوں نے اپنی محبت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ میں اپنی نئی دلہن کوپیارسے رانی کہتاتھا۔بابافرید نے بتایاکہ میرے تین بیٹے اورچاربیٹیاں ہیں اوران سے بھی 27بچے ہوئے ہیں اوررانی کے چھ بیٹے ہیں ۔فرید نے بتایاکہ رانی کاخاوند اورمیری بیوی وفات پاگئے ہیں اورہمیں ایک موقع ملاجس کی وجہ سے ہم نے 75سالہ پرانی محبت سے شادی کرلی ۔حیاتاں بی بی نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس شادی پرمیں بہت خوش ہوں اوراب میراجنازہ فرید کے گھرسے ہی نکلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…