پیرس (نیوزڈیسک) سال 2016ختم ہو رہا ہے۔ اس سال کے آخری منٹوں میں پسپ کا سال ہونے اور زمین کی حرکت سست ہونے کی وجہ سے ایک سیکنڈ اضافی ہو گا۔ آئس لینڈ برطانیہ اور آئیرلینڈ سمیت مغربی افریقی ممالک کی اکثریت 2016کے اختتام پر آخری منٹ میں 61 سیکنڈ شمار کریں گے۔ جبکہ دنیا کے دیگر ممالک اپنے ٹائم زون کے مطابق وقت کا تعین کریں گے۔
پیرس آبزرویٹری کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اضافی سیکنڈ یا لیپ کا سیکنڈ زمین کی حرکت یا ستاروں کی رفتار سے وقت کا تعین کرنے کیلئے ضروری ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق اضافی یا لیپ سیکنڈ کا تعین ضروری ہے کیونکہ زمین کی سورج کے گرد حرکت کبھی ایک جیسی نہیں رہتی کبھی یہ تیز ہو جاتی ہے اور کبھی سست۔ تاہم یہ رفتہ رفتہ سست ہو رہی ہے۔