ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی وہ جگہ جسے جہنم کا دروازہ کیوں کہا جاتا ہے ؟ یہ کس جگہ واقع ہے؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشک آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وسط ایشیا کی مسلم ریاست ترکمانستان کا ایک صحرائی علاقہ ’’دروازہ‘‘ کہلاتا ہے جہاں آبادی سے خاصی دوری پر زمین میں ایک وسیع گڑھا موجود ہے جو ہر وقت گرم اور روشن رہتا ہے۔
اسی خاصیت کی بناء پر اس گڑھے کا نام ’’جہنم کا دروازہ‘‘ پڑگیا ہے جب کہ اسے ’’آگ کا گڑھا‘‘ اور ’’دروازہ کا گڑھا‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں سے 1950 کے عشرے میں یعنی سابق سوویت یونین کے زمانے میں قدرتی گیس دریافت ہوئی تھی جسے کنواں کھود کر نکالنا شروع کردیا گیا تھا۔ لیکن 1971 میں قدرتی گیس کے اس کنویں کا بالائی حصہ ٹوٹ کر گر گیا جس کی وجہ سے یہاں ایک گڑھا بن گیا جس سے قدرتی گیس مسلسل خارج ہورہی تھی۔
ماحول میں قدرتی گیس شامل ہونے سے روکنے کے لیے وہاں کام کرنے والوں نے اس گڑھے میں آگ لگادی جو آج تک مسلسل جل رہی ہے کیونکہ اس جگہ سے گیس کا اخراج جاری ہے۔
5 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا یہ گڑھا 69 میٹر چوڑا اور 30 میٹر گہرا ہے جو گیس کے مسلسل جلتے رہنے کی وجہ سے گرم اور روشن رہتا ہے۔ اگرچہ اس گڑھے تک پہنچنے کا راستہ طویل اور دشوار گزار ہے لیکن پھر بھی ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں اور خاص طور پر پوری رات قیام کرتے ہیں تاکہ رات کی تاریکی میں اس ’’جہنم کے دروازے‘‘ سے نکلتی ہوئی روشنی اور حرارت سے لطف اندوز ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…