اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیشنل جیوگرافک نے 2016ء کی 40 یادگار ایسی عالمی تصاویرجاری کردیں جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائینگی

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)نیشنل جیوگرافک چینل نے اپنے فوٹو گرافروں کی مدد سے سال 2016ء کے دوران دنیا بھر سے جمع کی گئی تصاویر میں سے 100 خوبصورت، حیران کن، مسرور اور غم گین کردینے والی تصاویر نشر کی ہیں۔ امریکی جریدہ نے بھی رواں سال کے دوران لی گئی ایسی 100 یاد گار تصاویر شائع کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائیٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں دنیا بھر میں پیش آنے والے اہم واقعات، قدرتی آفات، جنگوں، عالمی تنازعات، جنگی اور آبی حیات کی خوبصورت اور حیران کن مناظر کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس تصویری البم میں ایک تصویر ایک بچے بھی شامل ہے جو داعش سے لڑائی کے نتیجے میں اپنے ایک بازو سے محروم ہوگیا تھا۔
ان تصاویر میں افریقا کے جنگلوں، جنگلی حیات اور زندگی کی بقاء کے لیے جنگی جانوروں کے شکار کی تصاویر شامل ہیں۔ بعض تصاویر سیلفی کے جنونیوں کی ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بلند وبالا عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر تصاویر بنا رہے ہیں۔ایک تصویر میں امریکی ریاست نبراسکا میں آنے والے طوفان کے خوفناک منظر کو بھی محفوظ کیا گیا۔جریدے کی تصاویر میں جنوبی سوڈان میں انسانی المیے کی ایک تصویر شامل ہے۔ اس میں قوام متحدہ کے طیاروں کی جانب سے گرائی گئی امداد کے بعد لوگوں کو امدادی سامان تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک دوسری تصویر میں ہلال احمر کے امدادی کیمپ میں جنوبی سوڈان میں ہزاروں افراد خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔سال 2016ء کی دلچسپ تصاویر میں باراک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما کو بھی جگہ ملی ہے۔ ان کی شاندار اور یادگار تصاویر میں ان کے کیوبا کے دورے کے تصاویر شامل ہیں۔ ایک تصویر میں اوباما اور میشل اوباما کو کیوبا لے جانے والے فوجی طیارے سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اوباما کی ایک دوسرے تصویر میں انہیں ارجنٹائن میں ٹانگو رقص کرتے اور ایک تصویر میں برطانوی ولی عہد ننھے شہزادہ جارج کے ساتھ گپ شپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی جریدہ میں تصاویر میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بھی جگہ دی ہے۔ جریدے میں شائع ان کی تصاویر میں ایک تصویر پارٹی کی کسی تقریب کی ہے جب کہ دوسری تصویر میں انتخابات میں شکست کے بعد انہیں پارٹی کے بعض دوسرے عہدیداروں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جو شکست پر ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔ایک تصویر میں امریکی پولیس کو سیاہ فام شہری کے قتل پر احتجاج کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…