ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چینی بھی پاکستانیوں کے نقش قدم پرچل پڑے ،خرگوش کے گوشت کی جگہ ایسے جانورکوذبح کیاجانے لگاکہ جان کرآپ کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورچین میں مثالی دوستی کے چرچے دنیابھرمیں ہیں لیکن ایک اوراہم انکشاف ہواہے کہ چین کے قصائی بھی پاکستانی قصائیوں کے نقش قدم پرچل پڑے ہیں ۔پاکستان میں توگدھے اورکتے کے گوشت کی خبریں میڈیاکی زینت بنتی رہی ہیں لیکن اب چین سے بھی ایسی ہی خبرآگئی ہے لیکن دوست  ملک میں صورتحال تھوڑی سی مختلف ہے ۔

چین میں خرگوش کاگوشت مہنگاہے اورچینی عوام اس کوبڑے شوق سے کھاتے ہیں جس کودیکھتے ہوئے چینی قصائیوں نے خرگوش کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں کودیکھ کرخرگوش کی جگہ بلیوں کاگوشت فروخت کرناشروع کردیاہے ۔چینی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق چین کے مغربی علاقے میں قصائیوں نے خرگوش کے نام پرآوارہ بلیوں کاگوشت فروخت کرناشروع کردیاہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملے میں ایک گروہ سڑکوں اورگلیوں میں پھرنے والی بلیوں کوپکڑکرایک پنجرے میں بندکرتاہے اورجب ان بلیوں کوپکڑرہاہوتاہےتوشہریوں کوبتایاجاتاہے کہ ان کاتعلق جانوروں کے تحفظ کی ایک تنظیم سے ہے جوکہ بلیوں کی نسل کوبچانے کےلئے کام کررہی ہے ۔خرگوش کی جگہ بلیوں کے گوشت کی خبریں میڈیاپرآنے پرحکام نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مذبحہ خانے بند کردیئے ہیں اوران آوارہ بلیوں کوپکڑکرگوشت کی شکل میں فروخت کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہواہے کہ یہ ایک شخص کاکام ہے یاکوئی بڑاگروہ ملوث ہے ۔مقامی شہریوں نے بھی آوارہ بلیوں کوپکڑنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کاکہناتھاکہ ان کویہ معلوم نہیں کہ ان بلیوں کوکس مقصدکےلئے استعمال کیاجارہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…