جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

ایک شخص سینکڑوں لوگوں کو خودکشی سے بچانے میں کامیاب

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نانجنگ(آئی این پی )چین میں ایک رحم دل شخص اب تک 300 لوگوں کو اپنی جان لینے سے بچاچکا ہے۔چین کے شہر نانجنگ میں دریا پر بنا ایک پل ہمیشہ سے ہی مایوس لوگوں کی خودکشی کا ایک مقام بنا رہا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اسی جگہ خود اس چین سی نامی شخص نے اپنی زندگی ختم کرنے کی ٹھانی تو ایک بوڑھے شخص نے اپنی باتوں سے اس کی ہمت بڑھائی اور زندگی ختم کرنے سے باز رکھا۔ اس کے بعد خود چین سی نے اسے اپنا مشن بنالیا۔چین سی 2003 سے اب تک چھٹی کے روز اس پل پر آتا ہے اور گھنٹوں یہاں گھوم کر لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے جہاں اسے خودکشی کرنے والے افراد الگ سے نظر آجاتے ہیں اور یہ تنہا کھڑے ہوکر دریا یا زمین کو تکتے رہتے ہیں۔

چین سی کے مطابق مایوس افراد کے چلنے کا انداز بتاتا ہے کہ وہ اگلے لمحے اپنی جان ہاردیں گے۔چین سی ہر شخص کو اس کی صورتحال کے لحاظ سے قابو کرتا ہے۔ جیسے ہی کوئی شخص پل کے کنارے پر آتا ہے چین اس کے پاس جاکر نرمی سے بات کرتا ہیں اور انہیں سمجھاتا ہے۔ کچھ لوگ مان جاتے ہیں جب کہ کچھ فوری طور پر چھلانگ لگانے کو تیار ہوتے ہیں تو چین اپنی پوری قوت سے اسے دبوچ لیتے ہیں۔لیکن کچھ لوگ اسے گالیاں دینے اور تشدد سے بھی باز نہیں آتے اور خود چین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیتے ہیں لیکن باہمت چین انہیں خودکشی سے بچانے کی آخری دم تک کوشش کرتے رہتے ہیں۔ تاہم زندگی دوبارہ ملنے والے لوگ چین کے شکرگزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…