اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بندر کی لڑکیوں کے ساتھ شرارت نےہنگامہ کھڑا کر دیا، 20افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیبیا میں بندر کی وجہ سے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں 20 افرادہلاک اور 50 افراد زخمی ہو گے غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔
اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔جس سے اولاد سلیمان اور قدافیہ قبیلے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ کئی دن تک جاری رہیں۔ جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ سلیمان قبائل کے ہلاک ہونے والے افراد کی ہی اطلاعات اب تک سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بندر نے ایک لڑکی کا حجاب کھینچا لیا اور اسے نوچا اور کاٹا بھی تھا۔دونوں قبائل کے درمیان پہلے ہی سے کئی سالوں سے کشیدگی جاری تھی۔لیبیا کے جنوبی علاقے میں واقع شہر سبھا تارکین وطن اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…