منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہازنہ چھوٹ جائے،ماں کا نومولود بچے کیساتھ ایسا سلوک کہ جان کر کوئی بھی دنگ رہ جائے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویا نا (آن لائن)یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک نومولود بچہ اس وجہ سے ہلاک ہوگیا کیونکہ اس کی ماں پرواز کو ہر صورت پکڑنے کے لیے اسے ائیرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ کر چلی گئی۔یہ بچہ 10 نومبر کو رات دو بجے کے قریب آسٹریا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے صفائی کے عملے نے ائیرپورٹ سے زندہ دریافت کیا تھا جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر طلب کیا گیا مگر یہ ننھا فرشتہ ہسپتال میں چل بسا۔بچے کی ماں کو بھی ائیرپورٹ ٹرمینل کے قریب ‘حالتِ غیر’ میں پایا گیا جبکہ اس کو بھی بچے کے ساتھ ہی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد ازاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ماں نے بچے کو وہیں ٹوائلٹ میں جنم دیا اور پھر اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ وہ بیلاروس سے واشنگٹن ڈی سی تک کے سفر کے لیے کنکٹنگ پرواز کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔تاہم خاتون سے زیادہ چلا نہیں گیا اور وہ کچھ دور جاکر نیچے گر کے شاید بے ہوش ہوگئی تاہم ابھی تک واضح طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔اس نائیجرین خاتون کو ویانا کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور بچے کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹمارٹم کیا جارہا ہے۔ویانا ائیرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ گزشتہ دنوں ایک نومولود بچہ ائیرپورٹ کے عملے نے ٹوائلٹ میں دیکھا تھا جو زندہ تھا، جس کے بعد ایمبولینس کو طلب کیا گیا جبکہ اس کی ماں کو قریب ہی گرا ہوا پایا گیا۔رات کو پروازوں کی تعداد کم ہوتی ہے اس لیے بچے اور ماں کو جلد دریافت نہیں کیا جاسکا۔اب یہ خاتون پولیس کی حراست میں ہے اور ٹرائل کا آغاز جلد ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…