اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں بہت سے اسرار ایسے ہیں جن پرسےپردہ اٹھنا ابھی باقی ہے ۔ اہرام مصر اور اسی طرح کی اور بہت سی چیزیں دیکھ کر آج بھی انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے ۔ ایسی ہی ایک چیز میانمار میں کے ایک گائوں لون کھین میں دیکھنے میں آئی جہاں آسمان سے گرنے والی ایک چیز نے
دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔ اس کے بارے میں ابھی تک کسی کوکچھ معلوم نہیں ہوا کہ وہ کیا ہے۔ میانمار کے ایک گاؤں ، لون کھین، کے رہائشی کو ماؤنگ ماؤ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کو صبح 6 بچے آسمان سے ایک سیلنڈر نما چیز زمین پر گی، اس کے گرنے کی وجہ سے زمین بھی ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔گاؤں کے
لوگوں کا خیال ہے کہ بھاری توپ خانے کا پھینکا ہوا گولہ ہو سکتا ہے۔سیلنڈر نما یہ چیز 12 فٹ لمبی اور 5 فٹ چوڑی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ہوائی جہاز کا انجن ہو سکتا ہے مگرماہرین کا کہنا ہے کہ یہ
جہاز کا انجن نہیں بلکہ راکٹ بوسٹر ہے جو خلا میں چھوڑے جانے والے سٹیلائٹ کو لانچ کرنے کے کام آتا ہے ۔ حقیقت کیا ہے اور اس چیز کے اسرار پر سے پردہ کب اٹھے گا ؟اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ۔