عام طور پر ہوائی جہاز کو ہزاروں کلومیٹر کی دوری پر واقع کسی مقام تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ دنیا میں ایک ہوائی سفر ایسا بھی ہے جس میں صرف ڈھائی کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاتا ہے اور اس کا دورانیہ صرف 47 سیکنڈ ہوتا ہے-
جی ہاں یہ عجیب و غریب سفر اسکاٹ لینڈ کے دو جزیروں ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے کے درمیان کیا جاتا ہے اور ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے تک پہنچنا کا یہ فاصلہ 2.7 کلومیٹر بنتا ہے-
اس فاصلے کو طے کرنے میں کم سے کم 47 سیکنڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 2 منٹ کا وقت لگتا ہے- زیادہ وقت صرف اسی صورت میں درکار ہوتا ہے جب موسم بہتر نہ ہو-
اس مختصر سفر کے لیے لوگان ائیر لائن گزشتہ 50 سالوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جو کہ کرایہ کی مدمیں فی مسافر 30 ڈالر وصول کرتی ہے-
ائیر لائن کے مطابق سفر کرنے والے افراد کا تعلق محکمہ تعلیم یا پھر محکمہ صحت سے ہوتا ہے جبکہ سال 2011 سے سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے-
کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا مختصر ترین ہوائی سفرصرف47سیکنڈ کا ہوتاہے مگر کہاں۔۔۔؟
15
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں