ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قبائلی علاقوں میں شادی سے مردوں کیلئے ایک عجیب و غریب رسم جسے پورا کئے بغیر وہ شادی نہیں کر سکتے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی علاقوں میں طاقت کے اظہار کی روایت صدیوں پرانی ہے، قبائلی علاقوں میں مختلف قسم کی دلچسپ اور عجیب وغریب رسومات صدیوں سے چلی آرہی ہیں، انہی میں سے ایک روایت شادی کیلئے بھاری پتھر اٹھانا بھی شامل ہے۔تونسہ کے قبائلی علاقوں پر چودوان، درابن، درائے زندہ میں ایک ایسی ہی روایت کے مطابق قبائلی شادی کے خواہشمند نوجوانوں کو بھاری پتھر اٹھانے کی شرط کو پورا کرنا پڑتا ہے، شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے ایک دن مقرر کیا جاتا ہے اس دن نوجوان بھاری پتھر جس کا وزن 3 سے 5 من تک ہوتا ہے اٹھا کر 15منٹ تک پیٹھ پر رکھنا ہوتا ہے، جو جوان پتھر اٹھانے میں کامیاب ہوجاتا ہے اس کو شادی کی اجازت مل جاتی ہے ۔
اس میں کچھ نوجوان ناکام بھی ہوتے ہیں مگر اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ دوبارہ تیاری کرکے میدان میں آنے کا موقع دیا جاتاہے اور اس وقت تک کوشش جاری رہتی ہے جب تک وہ پتھر کو اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوجاتے۔ اس سلسلے میں علاقہ کے معروف کاکا پہلوان نوجوانون کو پتھر اٹھانے کی تربیت دیتے ہیں جن سے تربیت پاکر کئی نوجوان بھاری پتھر اٹھانے میں کامیاب ہوکر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…