بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نوجوان لڑکیوں کو سیلفی لینامہنگاپڑ گیا۔۔۔ زندگی اور موت کی کشمکش ۔۔۔ آپ بھی سیلفی کے شوقین ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ( آن لائن )مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں دو نوجوان لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں اور اب زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد علی سٹریٹ پر تیموریہ اسکول کے سامنے چلنے والے پیدل افراد کو یک دم زمین پر کسی چیز کے زور دار طریقے سے گرنے کی آواز سنائی دی جس کے فورا بعد ایک اور آواز اور انسانی چیخ سنی گئی۔ جائے مقام پر پہنچ کر دیکھا گیا تو دو لڑکیاں زمین پر خون میں لت پت پڑی تھیں۔ انہیں فوری طور پر بورسعید جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں حالت تشویش ناک ہونے کے سبب قاہرہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جس دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر جاگریں،لڑکیوں کی شناخت رون السید حسن اور سارۃ لطیف کے نام سے ہوئی اور دونوں کی عمریں پندرہ برس ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…