ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمارتوں کو مضبوط بنانے کیلئے ’’بیکٹیریا ‘‘ سے مدد طلب کر لی گئی ’’ذہین سیمنٹ ‘‘ میں کیا استعمال کیا جائے گا ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن(آن لائن) برطانوی ماہرین نے جرثوموں (بیکٹیریا) سے بھرپور ایسی مٹی تیار کرلی ہے جو دباؤ بڑھنے پر خود کو معمول سے کہیں زیادہ مضبوط کرلیتی ہے اور یوں کسی عمارت کو منہدم ہونے سے بچاسکتی ہے۔اس مٹی کی تفصیلات جسے ’’بایوسیمنٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، این آربر (مشی گن) میں ’’اکیڈیا 2016‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک عالمی کانفرنس میں پیش کی گئیں۔ اسے نیوکیسل یونیورسٹی، برطانیہ میں ’’بیسیلا فلا‘‘ نامی ریسرچ گروپ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ماہرین نے عام جرثوموں میں ایسے 122 جین شناخت کیے جو دباؤ کے ایک خاص حد سے بڑھنے پر مٹی کو مضبوط بنانے والے مادے خارج کرتے ہیں۔ یہ جین الگ کرکے مٹی میں پائے جانے والے جرثوموں کا حصہ بنادیئے گئے۔ابتدائی تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی مٹی پر پڑنے والا دباؤ کرہ ہوائی کے دباؤ سے 10 گنا زیادہ ہوتا ہے یہ جینیاتی ترمیم شدہ جرثومے فوراً ہی ایسے مادوں کا اخراج شروع کردیتے ہیں جو سیمنٹ کا کام کرتے ہوئے مٹی کو مضبوط بناتے ہیں اور یوں عمارت کی کمزور پڑتی ہوئی بنیادوں کو سہارا دیتے ہیں۔فی الحال اس منصوبے کو تجارتی مرحلے تک پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے کی آزمائشیں درکار ہیں اور اگر یہ تجربات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تو امید کی جاسکتی ہے کہ تعمیراتی صنعت میں ’’بایوسیمنٹ‘‘ کا اضافہ بھی ہوجائے گا جو عام سیمنٹ کے مقابلے میں نہ صرف عمارتوں کی دیواروں اور چھتوں کو دراڑوں سے محفوظ رکھ سکے گا بلکہ بنیادوں کو بھی کمزور پڑنے نہیں دے گا.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…