پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت نے گائے کے گوشت پر پابندی کیا لگائی کہ عوام کو ایک جانور کی بریانی کھلائی جانے لگی۔۔۔ کس چیز کا گوشت ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینائی(آن لائن) بھارت میں بلیوں کو زندہ ابال کر ان کی بریانی بناکر فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا ۔چنائے شہر کے پلاورام علاقے اور دیگر جگہوں پر چھاپے مار کر پولیس نے کھانے کی دْکانوں سے 16 بلیاں برآمد کی ہیں جنہیں چھوٹے پنجروں میں رکھا گیا تھا اور ان میں سے کئی بلیوں کے جسم پر ناسور زدہ زخم تھے۔ اس کے بعد جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک تنظیم پی ایف اے کے چار رضاکاروں نے اس کاروبار کا راز فاش کردیا اور خفیہ کیمرہ لگا کر اس کی ویڈیو فلم بھی بنالی۔ کیمرے میں بلیوں کو ذبح کرنے کے لیے پنجرے سے نکالا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی شروع کردی۔پلاورام پولیس اسٹیشن کے حکام کے مطابق لوگوں نے اپنی بلیاں غائب ہونے کی شکایات کی ہیں۔ اس کے بعد کھانے پینے کی دْکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں بلیوں کو مٹن کا گوشت کہہ کر بریانی کی صورت میں فروخت کیا جارہا تھا۔بحال ہونے والی بلیوں کو پی ایف اے میں رکھا گیا ہے جن کی حالت بہت بری ہے۔ ان میں سے بعض زخمی اور بعض کو ناسور ہوچکا ہے۔ پی ایف اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چنائے میں رہنے والا ایک خانہ بدوش گروہ بلیوں کا گوشت کھاتا ہے لیکن خدشہ ہے کہ بلیوں کا گوشت سرخ گوشت کے طور پر 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…