واشنگٹن(آئی این پی)عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکہ کے خلانورد شین کمبرو بھی امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے،17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن سے براہ راست ووٹ ہوگا۔امریکی ٹی وی کے مطابق دوہزار چار کے صدارتی انتخاب میں عالمی خلائی اسٹیشن سے پہلی بار ووٹ ایک امریکی خلانورد لی روئے نے کاسٹ کیا تھا۔ منگل کے روز ہونے والے صدارتی انتخاب میں امریکی خلانورد شین کمبرو سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن سے براہ راست ووٹ ڈالیں گے۔الیکشن حکام صرف ایک ای میل کریں گے اور شین اس کو پرکرکے واپس بھیجیں گے۔ اس طرح اسے ووٹ کیلئے کسی لمبی لائن میں باری کا انتظار کرنا نہیں پڑے گا۔