بیجنگ(این این آئی)پائلٹ کا ایسا شاندار کارنامہ کہ سینکڑوں جانیں بچ گئیں,چین میں پائلٹ نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کو بڑے حادثے اور چار سو انتالیس افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ۔ایئر لائنز انتظامیہ نے مسافروں کی زندگی محفوظ بنانے پر پائلٹ کو ساڑھے چار 4کروڑ روپے دئیے جبکہ دیگر عملے کو بھی انعام کا حق دار قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شنگھائی ایئر پورٹ پر اس وقت خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ٹیک آف کرنے والے طیارے کے سامنے اچانک دوسرا طیارہ رن وے پر آگیا جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اڑان بھر لی یوں طیارے میں سوار چار سو انتالیس افراد مکمل طور پر محفوظ رہے۔ایئر لائنز انتظامیہ نے مسافروں کی زندگی محفوظ بنانے پر پائلٹ کو ساڑھے چار 4کروڑ روپے دئیے جبکہ دیگر عملے کو بھی انعام کا حق دار قرار دیا ہے۔