آئی فون 7 مفت حاصل کرنے کےلئے نوجوان کاانوکھاکام

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

کیف(نیوزایجنسیاں)نوجوان نسل پر اسمارٹ فون کا جنون ایسا سوار ہے کہ یوکرین میں ایک نوجوان نے ”آئی فون 7“ کے حصول کیلئے اپنا نام ہی ’آئی فون 7‘ رکھ لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین میں ایک مقامی اسمارٹ فون اسٹور کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ وہ ایسے 5 افراد کو ”آئی فون 7“ مفت فراہم کرے گا جو اپنا نام اس کے نام سے منسوب کریں گے، اس پر ایک 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ”آئی فون 7“ رکھ لیا۔

پہلے تو لوگوں نے اسے مذاق سمجھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کے شوقین نے سچ مچ اپنا نام ’آئی فون 7‘ رکھ لیا ہے، مقامی اسٹور کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنیوالے نوجوان کو وعدے کے مطابق ’آئی فون 7‘ کا ایک سیٹ تحفے میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹور کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید 4 آئی فون سیٹ اسی شرط پر مفت فراہم کریں گے تاہم مزید کسی شہری کی طرف سے اپنا نام ’آئی فون 7‘ رکھنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔اپنا نام آئی فون 7 رکھنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد وہ اپنا سابقہ نام ’الیگزینڈر ٹورینو“ دوبارہ رکھ لے گا کیونکہ وہ اسی نام کے ساتھ شادی کرنا اور باپ بننا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین میں اسمارٹ فون ’آئی فون 7‘ 850 امریکی ڈالر میں فروخت ہورہا ہے جبکہ وہاں پر نام کی تبدیلی صرف 2 امریکی ڈالر میں ہوجاتی ہے، اپنا نام ’آئی فون 7‘ رکھنے والے نوجوان کے اقارب بھی اس اقدام پر حیران ہیں، اس کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں آرہا کہ ہمارے بھائی نے اپنا نام آئی فون 7 رکھ لیا ہے، اس نام کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…