اگر آپ کے گھر میں بھی دیمک ہے اور آپ اس سے پریشان ہیں تو اس کا علاج اس خبر میں ہے

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی میں ویسے تو کئی دکھ ، پریشانیاں ہوتی ہونگی جن کا ساتھ زندگی میں بڑا طویل ہوتا ہے مگر کچھ چیزیں بڑے لمبے عرصے تک زندگی میں ساتھ رہ جاتی ہیں کہ بھلائے نہیں بھولتیں ۔اس بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ جب دیمک کسی لکڑی یا فرنیچر یا پھر دروازوں پر لگ جائے تو اس چیز کو کھوکلا کرکے ہی دم لیتی ہے۔اکثر گھروں میں دیمک ہوجاتی ہے۔ زیادہ تر دیمک سیلن والی جگہوں پر ہوتی ہیں، لیکن دیمک کی پسندیدہ جگہ لکڑی کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ایک بار دیمک گھر میں آجائے تو اس کو ختم کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کئی مہنگی فیومیگیشن کے بعد دیمک سے چھٹکارہ تو حاصل ہوجاتا ہے۔ لیکن ساتھ یہ بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں دوبارہ دیمک کسی چیز پر حملہ نہ کردے۔آج ہم آپ کو چند احتیاطی تدابیر بتائیں گے جن پر عمل کرنے سے آپ کا گھر دیمک سے بالکل محفوظ رہے گا اور آپ کو مہنگی فیومیگیشن بھی نہیں کروانی پڑے گی۔
لکڑی اور دیوار کو دیمک سے محفوظ کرنے کے لئے سب سے پہلے لکڑی کو اچھی طرح کسی کپڑے سے صاف کریں پھر لکڑی اور دیوار کو مٹی کے تیل سے گیلا کریں۔ جب مٹی کا تیل خشک ہوجائے تو موٹر سائیکل سے نکلا ہوا تیل جوکہ استعمال شدہ ہو لے لیں۔ پھر مٹی کے تیل اور موٹر سائیکل سے نکلا ہوا استعمال شدہ تیل مکس کریں اور لکڑیوں اور دیواروں پر لگا دیں۔ اس تیل کو لگانے سے کئی سالوں تک آپ کا گھر دیمک سے بالکل محفوظ رہے گا۔چونکہ دیمک سیلن کے باعث بھی ہوجاتی ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے گھر میں بچھے قالین کے نیچے زمین پر تھوڑا سا کیڑے مار پاؤڈر، خشک نیم کے پتے اور تھوڑی سی لونگ پیس کر ڈال دیں، اس کے بعد اپنا قالین زمین پر بچھا دیں تو اس سے سیلن بھی نہیں ہوگی اور آپ دیمک سے بھی محفوظ رہیں گے۔اگر آپ کے گھر میں دیمک موجود ہے تو متاثرہ جگہوں پر گندھک (سلفر) کا دھواں لگائیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں اجوائن کا پاؤڈر ملائیں اور متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں تو اس سے بھی آپ کو دیمک سے چھٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…