اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان کا سوشل میڈٰیا پر تہلکہ، 28 صفحوں کا حیران کن سی وی وائرل،وجہ جان کرآپ داد دینگے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیاموجود دورمیں اپنے مسائل بتانے اورکئی مسائل کاحل بتانے والاایک موثرفورم بن چکاہے ۔اب پنجا ب کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم نے 28 صفحات پر مشتمل سی وی بناڈالی جو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ یہ نوکری نہ ملنے سے مایوس نوجوانوں کے لیے یقیناً ہمت نہ ہارنے کا پیغام ہے۔ذرائع کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد سلیم نے نوکری کی تلاش کے لیے 28 صفحات پر مشتمل منفرد سی وی بناکر سب کو حیران کردیا جب کہ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ لینکڈ ان پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ بارسٹول اسپورٹس نامی آن لائن نشریاتی ادارے نے اس کوشاہکار قرار دیا ہے۔محمد سلیم کا کہنا تھا کہ 28 صفحات کی یہ سی وی بنانا آسان نہ تھا اور اس کے لیے بہت محنت درکار تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اس سے قبل 20 سی ویز تیار کرچکے تھے لیکن ان کی تسلی نہیں ہوئی جس کے بعد مزید محنت کرنے کے بعد یہ نتیجہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امریکا یا کینیڈا کی کمپنیوں میں نوکری کے لیے اپلائی کرنا اور مقابلے کے اس دور میں نوکری کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ہے اس لیے آپ کو کچھ منفرد کرنا پڑتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…