ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لازوال محبت اور رشتے کی عظیم داستان رقم !

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیپائی(نیوزڈیسک) بعض اوقات ایسے واقعات ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان بے اختیار انہیں معجزہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا ایسا ہی کچھ ہوا تائیوان میں جہاں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے خاتون کو زندہ نکال لیا گیا اور دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ عورت اپنے مردہ شوہر کی لاش کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھی یعنی شوہر کی لاش نے اسے زندہ بچا لیا۔تائیوان کے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینان میں زلزلے سے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے اور اب بھی کچھ لوگ زندہ باہر ا?رہے ہیں جب کہ گزشتہ روز 17 منزلہ عمارت کے ملبے سے ایک شخص اور ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسیکو حکام کا کہنا تھا کہ وہ ا?لے کی مدد سے زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کر رہے تھے کہ انہیں 5 ویں منزل کے ملبے کے نیچے سے کسی خاتون کے کراہنے کی ا?واز ا?ئی اور انہوں نے احتیاط سے کھدائی شروع کی۔ریسکیو حکام کے مطابق جب وہ خاتون تک پہنچے تو انہیں خاتون اپنے شوہرکی لاش کے نیچے دبی ہوئی نظر ا?گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھاکہ شوہر کی لاش کی وجہ ملبہ براہ راست خاتون پر نہیں گرا اور وہ بال بال بچ گئی جب کہ ان کا 2 سالہ بچہ بھی شوہر کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تباہ شدہ اس 17 منزلہ عمارت سے اب تک 170 افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ انہیں اب بھی 100 افراد ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تائیوان میں ا?نے والے 6.4 شدت کے زلزلے میں اب تک 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…