ایک بھی روپیہ خرچ کئے بغیر پوری دنیا کی سیر کریں !!!

27  ستمبر‬‮  2016

لندن(آن لائن)28 سالہ برائن ہیرس اور 27 سالہ کیرولین پلیممونس نے دنیا کی سیر کے لیے اپنی بہترین ملازمتوں کو لات ماری اور پھر نکل پڑے۔مگر 5 سال سے جاری دنیا کے اس سفر کے دوران انہوں نے ایک روپیہ بھی خرچ بھی نہیں کیا اور وہ دنیا بھر میں رضاکارانہ کام کی بنیادوں پر جاکر مفت قیام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کرکے اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔کھانا پکانے سے لے کر دیگر متعدد کاموں تک انہوں نے مختلف ممالک میں بہت کچھ سیکھا، مقامی افراد کو دوست بنایا اور چند زندگی بدل دینے والے تجربات کو جانا۔ہیرس کا کہنا تھا کہ اس نے بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری لی ہے، تو میں ہمیشہ سے ہی دنیا کو گھومنا چاہتا تھا اور ملازمت کے دوران ایک دن میں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ایسا کرنا ہے اور ہم دونوں اپنے خواب کو تعبیر دینے کے لیے نکل پڑے،انہوں نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دے کر دنیا کو دیکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ دیگر ثقافتوں کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ اور مقامی افراد کی طرح رہ سکیں۔ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کو ایسے نہیں دیکھنا چاہتے تھے جیسے گوگل پر کسی ملک کو سرچ کرنے پر وہاں کے سیاحتی مقامات کی فہرست آجاتی ہے کہ اس میوزیم میں چلے جائیں۔کیرن نے بتایا کہ ان ملازموں کے نتیجے میں ہم رہائش اور سفری سہولیات میسر آتیں اور اس طرح ہم نے دنیا کے بیشتر ممالک کو ایک روپے خرچ کیے بغیر دیکھ لیا۔اس جوڑے کا کہنا ہے کہ جب تک ممکن ہوا وہ اکھٹے دنیا کو کھوجنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…