جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ماونٹ ایتھوس‘‘ جہاں کوئی عورت داخل نہیں ہوسکی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کو عورت کے بغیر ایک ایسی تصویر کہا گیا ہے جس میں کوئی رنگ نہ ہو۔ قدرت نے بھی کسی انسان کی زندگی میں عورت کی اہمیت کو مسترد نہیں کیا ہے۔ دنیا میں قول مشہور ہے کہ ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے یا پھر دنیا میں ہونے والی سب سے زیادہ جنگیں صرف عورتوں کی وجہ سے لڑی گئیں، لیکن دنیا میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں آج تک کسی عورت نے قدم نہیں رکھا ہے۔ دنیا میں ایسے مقامات ہیں جہاں خاص مذہب ، رنگ‘ نسل کے لوگوں کا داخلہ منع ہے لیکن خواتین کے داخلے پر مخصوص پابندی یونان کے قریب واقع ایک صوبہ میں لگی ہوئی ہے۔ یہاں عورت تو کیا گذشتہ ایک ہزار برسوں میں کوئی مادہ جانور بھی داخل نہ ہوسکا۔ جزیرہ نما یونان میں ’’ماونٹ ایتھوس‘‘ نامی ایک پہاڑی ہے اس پر 800 عیسوی سے قدامت پسند عیسائیوں کا قبضہ ہے۔ آرتھوڈکس عیسائی اس پہاڑی کو ایک مقدس مقام مانتے ہیں اور یہ علاقہ عیسائیوں کے اس طبقہ میں اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنا کہ کیتھولک وٹیکن کو وہ مانتے ہیں۔ اس علاقے میں دنیا بھر سے آرتھوڈکس عیسائی راہبانہ تربیت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔ اس پہاڑی پر کسی بھی شخص کو بلا اجازت داخل ہونے یا گھومنے پھرنے پر پابندی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں صدیوں سے کوئی خاتون داخل نہیں ہوسکی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…