ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

95 سال پہلے لاپتہ ہونیوالاامریکی بحری جہاز سان فرانسسکو کے جزیرے سے مل گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)95 سال پہلے لاپتہ ہونیوالے امریکی بحریہ کےجہاز کا معمہ حل ہوگیا۔یو ایس ایس کانسٹوگا ٹگ بوٹ 25مارچ 1921کو غائب ہو گئی تھی جو اب سان فرانسسکو سے مل گئی ہے ۔ اس بحری جہاز کی برآمدگی سے امریکی بحریہ کے بڑے پُراسرار معموں میں سے ایک معمہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی اور قومی سمندری ماحولیاتی ایڈمنسٹریشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ یو ایس ایس کانسٹوگا ٹگ بوٹ 25مارچ 1921کو اسوقت لاپتہ ہو گئی جب وہ سان فرانسسکو سے ہوائی کے علاقے پرل ہیبرو کے لئے روانہ ہو ئی تھی اور یہ امن وقتوں میں بحریہ کا لاپتہ ہونے والا آخری جہاز تھا۔ اسسٹنٹ سیکرٹری کامرس برائے انویرومنٹیل آبزرویشن اینڈ پرڈکشن منسن براﺅن نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر جہاز کا ملبہ 2009ءمیں سان فرانسسکو کے فارال لون آئی لینڈ میں 189فٹ گہرائی میں ملنے کا پتہ چلا تھا ، 2015میں اس کی مزید واضح لوکیشن کی تصدیق ہوئی ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ سمندری طوفان کے دوران ڈوب گیا تھا ۔ جہاز سے کسی انسان کی کوئی باقیات نہیں ملیں تاہم جہاز کے ملبے کو امریکی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…