ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جالوت کا پیر ؟انسانی پاوں کا دیوہیکل نشان نے ماہرین کو پریشان کرڈالا

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا میں ایک دیوار پر انسانی پاو¿ں کا دیوہیکل نشان موجود ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ 20 کروڑ سال قبل انسان نما مخلوق نے زمین کا رخ کیا تھا۔یہ نقشِ پا جنوبی افریقا کے شمال مشرقی علاقے میں پائے گئے ہیں جس کی لمبائی 4 فٹ ( قریباً 1.2 میٹر) ہے۔ اگر اس تناسب سے دیکھا جائے تو یہ 8 میٹر بلند مخلوق کا پیر ہوسکتا ہے۔ جس چٹان پر یہ نشان ہے وہ 20 کروڑ سے 3 ارب سال قدیم ہے اور ماہرِ ارضیات کے مطابق اس کی مختلف تہیں مختلف ادوار میں بنی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ کسی غیر انسانی یا غیر ارضی مخلوق کا پاو¿ں بھی ہوسکتا ہے۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ جالوت کا پیر ہے جس کا ذکر بائبل میں بھی ا?یا ہے۔ ماہرین کے مطابق یونانی، ہندی، انکا، ازطق اور خود اسلامی تہذیبوں میں بھی انسانوں سے بہت بڑے دیو اور مخلوق کے قصے ملتے ہیں لیکن خود بائبل کے مطابق جالوت کا قد صرف 10 فٹ تھا۔ایک کیمیا داں جے وائلے کے مطابق یہ انسانی پاو¿ں کا نقش نہیں کیونکہ چٹان گرینائٹ پر مشتمل ہے جو شروع میں بہت گرم تھا لیکن اسے ٹھنڈا ہوکر ٹھوس ہونے میں بہت وقت لگا اور سینکڑوں ڈگری سینٹی گریڈ کا مادہ اچانک نہیں بلکہ دھیرے دھیرے ٹھنڈا ہوا تھا۔ لیکن ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اب بھی کسی کیچڑ یا نرم مادے میں انسانی پیر رکھ کر اٹھایا جائے تو ہوبہو ایسا ہی نشان بنتا ہے تاہم دیگر ماہرین کہتے ہیں کہ یہ نشان لاکھوں برس کے موسمی اثرات اور ارضیاتی عمل کی وجہ سے بنے ہیں کیونکہ اب سے 20 کروڑ سال قبل انسان اس زمین پر موجود نہیں تھے اور بہت کم جانور ہی منظرِ عام پر آئے تھے۔پاو¿ں کے اس نشان کا اولین ذکر 1912 میں کیا گیا تھا لیکن سال 2013 میں پاو¿ں کا نشان دوبارہ منظرِ عام پر ا?یا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…