جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

1992سے موت کا انتظار کرنے والے دنیا کے معمر ترین شخص کی عجیب و غریب خواہش ، کیا کہا ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیاکے وسطی صوبے جاوا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معمر ترین 145سالہ شخص نے خواہش ظاہر کی ہے کہ انہوں نے بہت جی لیا ہے اب وہ مرنا چاہتے ہیں،دوسری جانب انڈونیشیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ مباہ گوتھو کے شناختی کارڈ کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 31 دسمبر 1870 کی ہے اور اس طرح اب اس کی عمر 145 سال بنتی ہے اوران کے شناختی کارڈ پر درج تاریخ اصل ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا ڈیڑھ صدی دیکھنے والامباہ گوتھو اب مزید جینا نہیں چاہتا۔انڈونیشین میڈیا سے بات چیت کے دوران بزرگ شخص نے کہا کہ میں بس مرنا چاہتا ہوں، میرے پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں سب خودمختار ہوچکے ہیں۔مباہ گوتھو کی زندگی کے دوران ان کے تمام 10 بہن بھائی، چار بیویاں یہاں تک کہ بچے بھی انتقال کرگئے اور اب وہ پوتے پوتیوں، پڑ پوتے پوتیوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔انڈونیشین بزرگ کے ایک پوتے کے مطابق مباہ گوتھو 1992 سے موت کی تیاری کررہا ہے ،اس نے اپنے بچوں کی قبروں کے قریب تدفین کی جگہ اور اپنا کتبہ بھی تیار کرالیا ہے۔خاندان کے افراد کے مطابق یہ بزرگ اپنا اکثر وقت بیٹھ کر اور ریڈیو سنتے ہوئے گزارتا ہے کیونکہ اس کی بینائی اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ ٹیلیویڑن نہیں دیکھ سکتا۔اسے غذا بھی چمچ کے ذریعے دی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…